190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل؛ شیخ رشید، فواد چوہدری، پرویز خٹک اور اسد عمر کو نیب نے طلب کرلیا
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق وفاقی وزراء شیخ رشید، فواد چوہدری اور پرویز خٹک کو کل طلب کرلیا گیا۔ جبکہ نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو دوبارہ طلب کرلیا۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ کو نیب کی جانب سے آج صبح گیارہ بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا۔ نیب نے اس سے قبل شیخ رشید کو کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی تھی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کے وکیل نے نیب میں جواب جمع کروا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی عدم پیشی پر نیب کی جانب سے وارنٹ جاری ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب نیب نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پرویز خٹک کو بھی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ فواد چوہدری کو القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ طلب کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
قومی احتساب بیور نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو بھی31 مئی کو طلب کرلیا ہے اس حوالے سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دوسری جانب نیب لاہور نے فواد چوہدری اور عمران سعید چوہدری کو سکھوں کے گوردوارہ کے فنڈز میں فراڈ کرنے اور لاکھوں ڈالرز کی خرد برد میں میں بھی آج 12 بجے طلب کر لیا۔ذرائع نیب لاہور کے مطابق انہیں خرد برد اور دھوکہ دہی کے الزام میں طلب کیا ہے تاکہ پوچھ گچھ کی جاسکے اور اس معاملے میں مزید تفتیش کی جاسکے.