مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان:صنفی بنیاد پر تشدد، 2024 میں 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پائیدار سماجی ترقی تنظیم کی رپورٹ میں پاکستان میں...

انسٹاگرام ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایپ متعارف کروائےگی

انسٹاگرام کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم...

جامعہ بنوریہ اشخیل میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب میں پریس...

کپڑے،شیونگ کٹ پولیس لائن رہ گئی، زمان پارک بھجوائیں،نیب نوٹس پر عمران خان کا جواب

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیب میں آج پیش نہ ہوئے بلکہ وکیل کے زریعے جواب جمع کروایا ہے،

برطانیہ سے 19 کروڑ پاﺅنڈ کی غیرقانونی منتقلی کے معاملے پرعمران خان نے وکلا کے ذریعے نیب نوٹس کا جواب جمع کرا دیا،عمران خان نے نیب نوٹس میں عائد کرپشن الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے موجود ہوں نیب اسلام آباد پیش نہیں ہوسکتا نیب نوٹس میں عائد الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں نیب نے انکوائری میں ایک نوٹس جاری کیا جس کا مکمل جواب دیا دوران حراست نیب نے انکوائری رپورٹ دی جو پولیس لائنز میں ہی رہ گئی انکوائری رپورٹ کیساتھ کپڑے اور شیونگ کٹ بھی رہ گئی پولیس لائنز میں رہ جانیوالی انکوائری رپورٹ،کپڑے اور شیونگ کٹ زمان پارک بھجوائیں یا میں اپنے وکیل کو بھیجوں جو نیب دفتر سے انکوائری رپورٹ وصول کرلے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کے بغیرنوٹس کا جواب نہیں دے سکتا برطانیہ اور حکومت پاکستان کے درمیان خط و کتابت کا ریکارڈ میرے پاس نہیں سرکاری دستاویزات متعلقہ سرکاری اداروں کے پاس ہوں گے

عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کو تحریری جواب جمع کروا دیا ،عمران خان نے 5 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا ہے۔عمران خان نے جواب میں کہا ہےکہ نیب کی جانب سے بنایا گیا کیس غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ نیب کا کیس کو انکوائری سے انویسٹی گیشن میں بدلنا سیاسی کیس ہے نیب نے جو موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے مارچ میں جاری نوٹس کا جواب نہیں دیا اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے جھوٹ پر مبنی ہے ۔عمران خان نے 2 مارچ کو دییے گئے نوٹس کا مکمل تفصیلی جواب جمع کروایا تھا۔ نیب نے توشہ خانہ کیس میں بھی جس انداز سے نوٹس جاری کیا وہ طریقہ کار اس نوٹس میں اپنایا گیا ہے۔القادر ٹرسٹ کیس کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ نیب کا یہ کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ عمران خان کو فراہم کی گئی وہ بھی آدھا سچ ہے۔نیب نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد 28 اپریل کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کے باوجود مجھے تفصیل فراہم نہیں کی۔ دو مئی کو خط لکھ کر انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ملک ریاض خاندان اور این سی اے کے درمیان ہونے والی خط و کتاب کا ریکارڈ میرے پاس نہیں۔ این سی اے کو دی جانے والی درخواست کی کاپی میرے پاس نہیں۔ این سی اے اور حکومتی اداروں کے درمیان ہونے والی خط و کتابت کا تمام ریکارڈ متعلقہ حکومتی اداروں کے پاس ہے۔ القادر ٹرسٹ کا چیف فنانشل آفیسر پہلے ہی آپ کو بہت سا ریکارڈ فراہم کر چکا ہے۔ مزید کوئی نیا سمن جاری کرنے سے پہلے اپنا ریکارڈ چیک کر لیں۔ اسلام اباد ہائی کورٹ کی رجسٹری برانچ سے میرے اغوا میں نیب بھی اعلی کار تھا۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب ترامیم کے تحت ریلیف حاصل کر لیا، عمران خان جو نیب ترامیم کے خلاف تھے، انہوں نے خود کو بچانے کے لئے بالاآخر انہی نیب ترامیم کا سہارا لیا ، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چل رہی ہے عمران خان کیا اب درخواست واپس لیں گے اور سپریم کورٹ کو بتائیں گے کہ انہی نیب ترامیم کے تحت فائدہ لینے والوں میں میں اور میری اہلیہ بھی شامل ہیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan