نیب کا 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل تحقیقات میں پی ٹی آئی دور کے وزرا کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

ihc

نیب نے پی ٹی آئی دور کے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا

190ملین پاؤنڈز کی غیرقانی منتقلی کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف سمیت 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔ نیب نے پی ٹی آئی دورکے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب نے پی ٹی آئی دورکے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے. نیب نے ریکارڈ کے حصول کے لیے تمام صوبائی سیکرٹریز ایکسائز کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔ نیب نے شیخ رشید، پرویزخٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مرادسعید، اسدعمر فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، شیریں مزاری، خالدمقبول اور فروغ نسیم سمیت دیگر کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
نیب نے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ نیب مراسلے میں کہا گیا ہےکہ 2018 سے اب تک سابق وفاقی وزرا نےجتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ واضح رہےکہ نیب سابق وزرا اورکابینہ ممبران سمیت دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کی غیرمنتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Comments are closed.