نیب پراسیکیوٹر کورونا میں مبتلا،اہم کیس کی سماعت ملتوی
لاہور ہائیکورٹ میں پیراگون سوسائٹی اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
نیب پراسیکیوٹر کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی التوا کی درخواست منظور کرلی ، جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی اپیل 123 دن زائد المیعاد ہے،نیب کو نظرثانی اپیل میں ملزمان کو ضمانت دینے پر تو کوئی اعتراض نہیں،نیب کا موقف تو صرف یہ ہے کہ عدالت کی آبزرویشنز حذف کی جائیں،
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں میں درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی، جسٹس جواد حسن نے ایڈیشنل سیکریٹریز ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی کو 31 جنوری کو طلب کر لیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ پہاڑوں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے کیا اقدامات کیے؟ مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں کے پہاڑوں کے تحفظ کے لیے کوئی اتھارٹی کام کررہی ہے؟عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی
قبل ازیں احتساب عدالت لاہو ر میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،شہباز شریف کے داماد اور بیٹی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا، احتساب عدالت لاہور نے ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں ،عدالت نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ ریفرنس کے مرکزی ملزم اکرام نوید نے پلی بارگین کلی ہے ،پراسیکیوشن کے موجودہ شواہد کی بنا پر ملزمان کو سزا کا امکان نہیں یہ بات طے شدہ ہے کہ ملزمان پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں ، پانچوں ملزمان مرکزی ملزمان کے رشتے دار ہیں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی رقم ریکوری کی جاچکی ہے،پنجاب پاور ڈویلپمنٹ ریفرنس میں شہبازشریف کے داماد اور بیٹی اشتہاری ملزمان ہیں
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے
خواجہ سرا کے گھر گھس کر گھناؤنا کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل
خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی
خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ
پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں