لاہور ہائی کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 پر رجسٹرار آفس کی جانب سے لگایا جانیوالا اعتراض ختم کرکے درخواست دوبارہ دائر کردی گئی ،

رجسٹرار آفس نے آرڈیننس کی کاپی لف نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا درخواست مقامی وکیل اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گی درخواست میں رجسٹرار آفس کے ارڈنینس کی کاپی ساتھ لگانے کے اعتراض کو ختم کیا گیا آرڈنینس کی کاپی درخواست کے ساتھ لگا کر درخواست دوبارہ دائر کی گئی، درخواست گزارنے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ کی موجودگی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا.قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی نیب ترمیمی آرڈیننس2021 غیر قانونی غیر آئینی ہے۔قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے کسی ایک فرد کے لیے آرڈنینس جاری نہیں کیا. پٹیشن کے حتمی فیصلے تک نیب ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد روکا جائےعدالت نیب ترمیمی آرڈیننس 2021کو کالعدم قرار دے. ،

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں میچز کے دوران ٹریفک بند کرنے کے معاملے پر کیس کی نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے،جسٹس شاہد کریم 14اکتوبر کو درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے پہلے اس کیس کی تاریخ 11اکتوبر مقرر کی تھی جسٹس شاہد کریم شیراز سموگ سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کرینگے عدالت نے میچز کے دوران ٹریفک بند کرنے سے روک رکھا ہے گزشتہ سماعت پر پی سی بی سمیت دیگر اداروں کے افسران پیش ہوئے تھے 14 اکتوبر کو ہوم سیکرٹری پنجاب کو پیش ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

لاہور ہائی کورٹ نے شوگر کیس میں ملوث میاں نواز شریف کی بھابھی اور اہلخانہ کو ممکنہ گرفتار کرنے سے روک دیا مسٹر جسٹس شاہد کریم نے فرح اسلم کی درخواست پر سماعت کی. درخواست میں وفاقی حکومت. ایف آئی اے اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست گزار کی طرف سے قانون دان اعجاز احمد اعوان نے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے 2015 میں شریف خاندان کے 7 حصہ داروں میں اثاثوں کی تقسیم کا حکم دیا.جس کی روشنی میں درخواست گزار کے علاوہ 6 دیگر شیر ہولڈ روں نے شیر تقسیم نہ کیے. انہون نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار نے اپنی شوگر ملز فروخت کردی. اس دوران انکو چینی کیس میں بنکوں نے انکے خلاف ریکوری کے دعوے کیے جو لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کر دیے. جسکے خلاف بنکوں کی اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں. اعجاز احمد اعوان نےاپنے دلائل میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے انکی ایک ارب مالیت کی چینی فروخت کروا دی. عدالت نے چینی کی فروخت سے وصول رقم کاشتکاروں کو ادا کرنے کا حکم دیا. اب ایف آئی اے نے بنکوں کے ایما پر انکو ریکوری کے نوٹس دے دیا ہے فاضل وکیل کا موقف تھا کہ 15 روز بعد درخواست گزار کی بیٹی کی منگنی ہے خدشہ ہے کہ ایف آئی اے انکو گرفتار کرلے گی. .عدالت اسکا نوٹس لے اور ایف آئی اے کو انکو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے. اور سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک انکے خلاف تادیبی کاروائی کرنے سے بھی روکا جائے.

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

Shares: