پاکستان کے معروف ہدایت کار نبیل قریشی کی مختصر دورانیے کی میوزیکل ویڈیو کو ’میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ اور ’بچارسٹ فلم ایوارڈز‘ میں میوزک کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی :پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بنائی گئی مختصر دورانیے کی میوزیکل فلم ‘کی جانا’ کو میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں میوزک کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔
Nabeel Qureshi's music video 'Ki Jana' has been nominated in the music video category at the Miami Short Film Festival and Bucharest Film Awards ✨ Congratulations Nabeel 🤩 #KiJana #NabeelQureshi pic.twitter.com/I3EdtueDva
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) September 4, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلیکسی لالی وڈ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہدایت کار نبیل قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے لکھا کہ نبیل قریشی کی میوزک ویڈیو ‘کی جانا’ کو میامی شارٹ فلم فیسٹیول اور بچارسٹ فلم ایوارڈز کے لئے میوزک ویڈیو کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے –
نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بنی مذکورہ فلم ‘کی جانا’ کو بلوچستان میں فلمایا گیا تھا –
فلم ‘کی جانا’ کے میوزک کمپوزر اور گلوکار شانی ارشد، پروڈیوسر فضا علی ، ہدایتکار نبیل قریشی اور پروڈکشن فلم والا کی ہے جب کہ اس کے اداکاروں میں اداکارہ سونیا حسین، محسن عباس، شکیل حسین اور شہزاد ملک شامل ہیں۔