باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں یوسی روات کےسابقہ سیکرٹری کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی

عدالت نےنیب کوملزم کی پلی بارگین درخواست پرایک ماہ میں فیصلےکی ہدایت کردی، ملزم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزم 14 ماہ سےجیل میں ہے،چارج بھی فریم نہیں ہوا، جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے ملزمان چارج فریم ہونے نہیں دیتے، چارج فریم کرنے کیلئے وکیل کا ہونا کب سے ضروری ہوگیا؟

وکیل نے کہا کہ کیس میں دیگر 4 ملزمان ہیں جنھیں نیب نے گرفتار نہیں کیا، صرف ایک ملزم گرفتارکیاگیا،نیب ملزمان میں تفریق کرتا ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ نیب نے دیگر ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس میں دیگر4ملزمان سی ایس ایس پاس اسسٹنٹ کمشنرہیں،

عدالت نے کہا کہ کیا سی ایس ایس کرنے والے قانون سے بالاتر ہوگئے ہیں؟ نیب کے اسی رویے سے کرپشن کے خلاف مہم کوشکست ہو رہی ہے،کیا اس طرح ملک سے کرپشن ختم ہوسکتی ہے؟

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر،شبلی فراز نے مزار قائد پر کھڑے ہو کر کیا کہا؟

نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک ماہ میں ملزم کی پلی بارگین درخواست پر فیصلہ کی ہدایت دے دے،جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹرنیب کو کام کرنے کیلئے عدالتی حکم کی ضرورت کیوں پڑتی ہے،جسٹس قاضی محمد  امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب سپریم کورٹ کے اختیارات کوکم نہ سمجھے،نیب کے امتیازی رویے سے کم ازکم میں تو خوش نہیں،

وکیل نے کہا کہ ملزم نے دباؤ میں آکر پلی بارگین کی درخواست دی ہے، عدالت ملزم کو ضمانت دے، پلی بارگین کو ساتھ نہ ملایا جائے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی

Shares: