نیب نے احسن اقبال کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں

0
33
ahsan iqbal

نیب نے احسن اقبال کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا

ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، احسن اقبال نے وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے، ریفرنس میں سابق ڈی جی ا سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا بھی ملزم نامزد ہیں

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا تھا، احسن اقبال کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھاجس کے بعدوہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے، جیل سے رہا ہوتے ہی احسن اقبال کو نیب نے دوبارہ طلب کر کے پاسپورٹ جمع کروانے کا کہا تھا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں

نیب کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ،احسن اقبال  نے نارووال اسپورٹس منصوبےکی لاگت کوغیرقانونی طور پر بڑھایا ،ساڑھے 3 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10کروڑ روپے تک پہنچ گئی،لاگت بڑھانے کی اجازت سنٹرل ڈویلوپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی

لیگی رہنما نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سپورٹس سٹی کمپلیکس تعمیر کرایا، جس میں 6 ارب روپے کی خورد برد کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سپورٹس سٹی کمپلیکس بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور 44 ایکڑ پر تعمیر کیا گیا، جس کے لئے پی ایس ڈی پی میں خصوصی رقم رکھی گئی، منصوبے کیلئے تمام فنڈز پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذریعے خرچ کرائے گئے، احسن اقبال نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی عدم تقرری سے واقف ہونے کے باوجود احکامات دیئے، سپورٹس بورڈ کی نئی انتظامیہ نے 16 اپریل کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی توجہ دلائی تھی، جس کے بعد چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو اختر نواز گنجیرا کے بیرونی دوروں کی تحقیقات کا حکم دیا۔

Leave a reply