باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کیس میں ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل لائن مین کو طلب کرلیا
ریٹائرڈ لائن مین کے اکاؤنٹ سے 5 اعشاریہ 300 ملین روپے ٹرانسفر ہوئے تھے،نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ رقم 2016 میں طارق میر اینڈکمپنی کے اکاوَنٹ منتقل ہوئی ،طارق میر اینڈ کمپنی خواجہ آصف اینڈ فیملی کی ملکیت ہے
نیب نے نورالہدٰی سے طارق مِیراینڈ کمپنی سے ڈیلنگ کے کوائف طلب کر لیے،نجی ٹی وی کے مطابق نورالہدی کا کہنا ہے کہ بمشکل پنشن پر گزارا کرتا ہوں اتنی بڑی رقم کا سوچ بھی نہیں سکتا،اکاؤنٹ میں رقم کب او رکیسے ٹرانسفر ہوئی کچھ معلوم نہیں تین ہزار روپے بل کی عدم ادائیگی پر میرا گیس کا میٹر بھی کٹ چکا ہے،
وزیراعظم بات کرنے کو ہی تیار نہیں، خواجہ آصف نے ظاہر کی بے بسی
اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے
ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز
آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، نواز شریف کو سات برس کی سزا ہو چکی، شہباز شریف ضمانت پر ہیں، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ پر مختلف کیسز ہیں، حمزہ شہباز جیل میں ہیں احسن اقبال کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، اب خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے
اور خواجہ آصف بھی نیب میں پیش ہو گئے، نیب نے کیا کہا؟ اہم خبر