معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی چین میں‌ پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کےلیے آواز اٹھا دی

0
31

معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی چین میں‌ پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کےلیے آواز اٹھا دی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :چین میں محصور پاکستانی طلبا کے لیے اٹھنے والی آواز اب مزید توانا ہونےلگی، معروف ایکٹر، اینکر اور چائلڈ پروٹیکشن ورکر نادیہ جمیل نے حکومت پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین میں جو ہمارے بچے بے یارومدد گار پھنسے ہوئے ہیں. ان کو والپس لانے کے لیے حکومت آخر کیوں اتنی بے رخی اور بے پرواہی سے کام لے رہی ہے، کیا اگر ہمارا اپنا کوئی بچہ ، عزیز والد ، ولدہ یا بہن بھائی ایسی صورت حال میں ہوتا تو کیا ہم ایسے بیٹھے رہتے. انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت پاکستان نے اس وبا زدہ علاقے میں ان بچوں کو اس لیے چھوڑ دیا ہے کہ وہ وہاں پڑے رہیں.اور موت کا انتظارکریں. ہمیں ناجانے کیوں احساس نہیں ہے کہ ہم اپنے ان شہریوں کے لیے کچھ کریں تا کہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ مل کر اپنی زندگی گزار سکیں ،

نادیہ جمیل نے کہا کہ حکومت سے سوال ہے کہ وہ ان پاکستانی بچوں اور شہریوں کو واپس لانے کے لیے کیا اقدام کر نے والی ہے اور کیا اقدام کیے جارہے ہیںِ.دوسرا کیا فوج جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے شہریوں کو ریسکیو کیا ہے وہ بھی اس میں حصہ لے رہی ہے. اور کیا پاکستان نے کوئی ایسا بندوبست کیا ہے کہ جب وہ بچے واپس آئیں گے تو ان کو حفاظتی طور پر کہاں رکھا جائے گا. نادیہ جمیل نےپھر سے کہا کہ حکومت ، فوج اور ہر وہ ادارہ جو کردار ادا کر سکتا ہے چین میں پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور بتائے کہ کسی تاریخ تک یہ ہمارے بچے واپس آرہے ہیں.

Leave a reply