نادیہ خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

0
42

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اور معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

باغی ٹی وی : واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ نادیہ خان نے منگنی کرلی ہے اور اب وہ تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں سوشل میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کے منگیتر ائیرفورس میں پائلٹ ہیں تاہم اب اداکارہ و میزبان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں-

تفصیلات کے مطابق نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تیسری شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں نادیہ خان کے مہندی لگے ہاتھ نظر آرہے ہیں جبکہ اُنہوں نے ہاتھوں میں گلاب اور چمبیلی کے خوبصورت کنگن بھی پہنے ہوئے ہیں۔

نادیہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی دلکش تصویر شئیر کی جس میں نادیہ خان سبز رنگ کے دلہن کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں-

نادیہ خان نے تصویر کے کیپشن میں کہا کہ میں بہت جلد اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کروں گی۔


سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر نادیہ خان اور اُن کے شوہر کی تصویر شیئر کی جارہی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے ابھی تک اُن کے شوہر کی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

نادیہ خان اس سے قبل 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟

Leave a reply