سال 2021 کو صد سالہ جشن کے طور پرمنانے کا فیصلہ، بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا

0
33

پشاور، عوامی نیشنل پارٹی صوبہ پختون خواہ نے سال 2021 کو صدسالہ جشن کے طور پر بھر پور انداز سے منانے کے ساتھ ساتھ باباے امن باچاخان اور رہبر تحریک ولی خان کی برسی کو بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ھے دریں اثنا صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں خدائی خدمتگاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سمینار کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مشاعرے۔تھیٹر ڈارمے اور محفل موسقیی کے پروگرام ترتیب دیئے گئے ھے جو جلد از جلد باچاخان مرکز سے وقتا فوقتا عوامی نیشنل پارٹی کے پیج اور دیگر پارٹی سے منسلک نشریاتی زرایع سے مشتہر کیے جاینگے

ان خیالات کا اظہار اے این پی کے صوبائی سیکڑیڑی ثقافت خادم حسین نے گذشتہ روز باچاخان مرکز پشاور میں سٹی ڈسڑکٹ اور ضلع پشاور کی اراکین کابینہ و صاحب الرائے افراد کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو صوبائی سینئر نائب صدر ایم پی اے خوشدل خان ایڈوکیٹ کی زیر صدرات منعقد ہوا اس موقع پر پارٹی کے سنیئر و بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور ۔مرکزی سکڑیڑی مالیات حاجی ہداہت اللہ خان۔ سکڑیڑی خارجہ امور سید عاقل شاہ۔ممبر مرکزی کونسل و سابق ائی جی پولیس سید اختر علی شاہ و خاتون رکن اسمبلی شگفتہ ملک بھی موجود تھی

صوبائی سکڑیڑی ثقافت خادم حسین نے صوبائی کابینہ میں کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر پروگرامز کااغاز 9 جنوری کو ثقافتی شو جس میں قومی و علاقائی رقص( اتنڑ) موسقیی اور اتش بازی کا مظاہرہ شامل ہے ۔جبکہ اس کے علاوہ 20 جنوری سے 26 جنوری تک ہفتہ باچاخان بھی نہاہت عقیدت اور احترام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ 23 جنوری بروز ہفتہ باباے امن باچاخان اور رہبرتحریک ولی خان کی برسی پر عظیم الشان جلسہ عام پشاور میں منعقد ہوگا جلسہ گاہ اور دیگر انتظامات کا جایزہ رپوٹ کے لیے ایم پی اے خوشدل خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں کیمٹی بنادی گئی ھے جو جائزہ رپوٹ مرتب کرینگے

۔26 جنوری کو صوابئ میں صوبائی سطع پر مشاعرہ ہوگا جس میں صوبے بھر کے نامور شعراء اپنے کلام کے زریعے اپنے ھیروز کو خراج تحسین پیش کرینگے انہوں نےاجلاس کو مذید بتایا کہ 25.24.22.21.20 جنوری کو ہفتہ باچاخان اور جشن صدسالہ تقریبات کے حوالے سے خدائی خدمتگاروں کی ادبی و سیاسی خدمات کی یاد میں سیمینارز۔مشاعرے۔سیٹیج خاکے۔موسیقی کے علاوہ دیگر رنگا رنگ محافل کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔اجلاس کو مذید بتایاگیا کہ امسال فروری و مارچ کے وسطع میں صوبے بھر کے علاوہ عالمی سطع پر باچاخان امن فیسٹیول و کانفرنس بھی منعقد ہونگے دریں اثنا پشاور۔مانسہرہ۔بنوں اور سوات میں باچاخان امن کانفرنس منعقد کیے جاینگے جبکہ مرکزی و عالمی سطع پر اسلام اباد میں باچاخان امن فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں افغانستان۔ہندوستان کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارت کاروں سمت ملک بھر کی تمام سیاسی رہنماوں وکلاء ادیب۔صحافی۔اسکالرز و دیگر مکاتب فکر کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

Leave a reply