ہم سے نہیں بچ سکتے،مودی اور سٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی

سٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے.
0
67
modi ahmadabad

بھارتی وزیراعظم مودی اور احمد آباد میں انکے نام سے بنے نریندر مودی سٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے جس کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ای میل میں دی گئی ہے، ای میل میں گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے اور 500 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا گیا ہے نہ دینے کی صورت میں کہا گیا ہے کہ مودی اور سٹیڈیم دونوں کو بم سے اڑا دیا جائے گا،ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سٹیڈیم پر حملے کے لئے بندے تعینات ہو چکے ہیں، ہم مودی کو بھی اڑائیں گے، بھارت میں سب کچھ بیچا جاتا ہے، اور ہم نے بھی خریدا ہے، جتنی مرضی سیکورٹی میں رہو ہم سے نہیں بچ سکتے

دھمکی بھری ای میل پر بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ای میل ملنے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، احمد آباد میں سیکورٹی ادارو ں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جس آئی ڈی سے ای میل آئی اسکو ٹریس کیا جا رہا ہے، تحقیقات جاری ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچ کی سیکورٹی اور بڑھائیں گے،

بھارت میں آئی سی سی مینز ورلڈکپ کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستانی ٹیم نیدرلینڈز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز بھی کر چکی ہے،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی،اسی سٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے.

دہلی میں ایئر پورٹ پر وستارا ایئرلائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی

تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سکول بند

تاج محل کو اڑانے کی دھمکی

دہلی ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

Leave a reply