فضائی آلودگی انڈیکس پر نئی دہلی پہلے نمبر پر، لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا

ہوا کا رخ تبدیل ہونے پر آلودگی انڈیکس پر دہلی 393، لاہور 280 سکور پر ہے ،2 سے ساڑھے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا جنوب سے مشرق کی طرف چل رہی ہے ،بھارتی شہر کلکتہ 189 سکور سے تیسرے، 177 سکور سے دوبئی چوتھے، قاہرہ پانچویں اور ڈھاکہ چھٹے پر ہے ،4 اکتوبر کو لاہور ائیرکوالٹی انڈیکس پر 1194 کے سکور پر تھا، اس روز ہوا کی رفتار ساڑھے 8 سو کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی ،اسموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت نے لاہو رمیں آج سے ایک ہفتے کے لیے پانچویں جماعت تک کے اسکول بند کردیے ہیں، باقی کلاسوں کے لئے تعلیمی ادارے کھلے ہیں،

پنجاب حکومت کا فضائی آلودگی کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے،کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی جاری ہے،عوام کو گھروں پر ہی رہنے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے،مونجی اور فصل کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی اور گشت جاری ہے،خلاف ورزیوں پر گرفتاریوں اور جرمانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکل موسمی حالات کا مقابلہ سب مل کر ہی کر سکتے ہیں، دھواں پھیلا کر انسانی زندگی سے نہ کھیلیں،خطے کا میڈیا، دانشور اور سوچ و احساس رکھنے والے لوگ رائے عامہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں، ہوا نہ چلنے سے سموگ کی شدت برقرار رہنے کا خدشہ ہے،ملتان اور پشاور میں بھی سموگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس کے مسائل، آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر گھروں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور سمیت مختلف اضلاع میں فصلوں کی باقیات کو جلانے والوںکے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 مقدمات درج کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 5 ملزمان کو جرمانے کروائے گئے جبکہ 3925 افراد سے شورٹی بانڈز لئے گئے۔ سموگ کا سبب بننے والے قانون شکنوں کے خلاف مجموعی طور پر 758 مقدمات درج کئے گئے اور 607 کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات نے انسداد سموگ کے لئے اقدامات اٹھاتے ہوئے جمعہ اور اتوار کی رات کو ہیوی وہیکلز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی وہیکلز پر اس پابندی کا اطلاق 8 نومبر سے 31 جنوری تک ہوگا، ایندھن کی ترسیل کے استعمال ، فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والی مسافر بسوں، ریسکیو کی گاڑیوں، پولیس اور قیدیوں کی وین، سرکاری ہیوی گاڑیاں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہونگی۔

اسلام آباد میں سموگ کا خطرہ،دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش

لاہور میں اسموگ کا راج،گرین لاک ڈاؤن ہوا "بیکار”73 گرفتار

اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت

بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

ڈیرہ غازی خان: بھٹوں اور دھان کی فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ، شہری بیماریوں کا شکار

سموگ فری پنجاب،دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، مریم اورنگزیب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

Shares: