نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد چوتھی بلند ترین چوٹی بھی سرکرلی

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے 2 روز بعد چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو بھی سرکرلیا ہے جبکہ انہوں نےآٹھ ہزارپانچ سوسولہ میٹربلند لوٹسے کو نیپالی وقت کے مطابق آٹھ بج کرتیرہ منٹ پر سر کیا۔نائلہ کیانی آٹھ ہزارمیٹرسے بلند چھ چوٹیاں سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

نائلہ کیانی نے 2 دن قبل بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا اوروہ اس سے قبل کے ٹو، اناپورنا، گیشر برم ون اورگیشربرم ٹو بھی سرکرچکی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لیا تھا جبکہ نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
پاکستانی خاتون کوہ پیما نے 8849 میٹر بلند چوٹی کو آج 14 مئی اتوار کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر سر کیا تھا۔ علاوہ ازیں یاد رہے کہ نائلہ کیانی اس سیزن میں ایورسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بن گئیں۔ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 5 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ وہ اس سے قبل گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کر چکی ہیں۔ نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ لوٹسے بھی سر کریں گی۔

Shares: