نجی بینک کے ملازمین نے بینک کو 75 کروڑ کا چونا لگا دیا

0
46

کراچی میں نجی بینک کے اپنے ہی ملازمین نے بینک کو 75 کروڑ روپے کا چونا لگا دیا، ملزمان بینک سے سونے سے بھرے 150 بیگز سمیت کروڑوں روپے کی نقدی لے کر فرار، ملزمان کی واردات کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے- ویسے تو کراچی سمیت ملک بھر میں بینک کو لوٹنے کے حوالے سے اکثر خبریں سننے کو ملتی ہیں، لیکن ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ جب بینک کے اپنے ہی ملازمین بینک کو چونا لگا کر فرار ہو جائیں- کراچی میں بھی ایسا ہی دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا کہ جب بینک کے ملازمین لمبے عرصے تک بینک کو بے وقوف بنا کر پیسہ لوٹتے رہے اور بینک اننتظامیہ کو فراڈ کی بھنک تک نہ پڑی- تاہم جب بینک کو آڈٹ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بینک کے ملازمین نے بینک کو 75 کروڑ روپے سے زائد کو چونا لگا دیا- تھانہ عزیز بھٹی میں درج مقدمے میں 4بینک ملازمین اور11 مبینہ جعلی کسٹمرزکوملزم نامزدکیاگیا- عزیزبھٹی تھانے میں مقدمہ ڈپٹی منیجرریحان احمد یوسفی کی مدعیت میں درج کیا گیا-جےایس بینک سے ہونےوالےفراڈکا معاملہ2گست کوہونےوالےآڈٹ کےدوران سامنےآیا،2اگست کوبینک میں موجود زیورات کے50سیل شدہ بیگ کھولے گئے توزیورات نکلی،3اگست کو نکلی زیورات سے بھرے بیگز کی تعداد150ہوگئی، مبینہ طورپر نکلی زیورات کےعوض 28کسٹمرزکوگلستان جوہربرانچ سے 55کروڑ روپےلون جاری کیاگیا- پولیس نے بتایا کہ بینک میں سونا رکھ کر قرضہ لینے کی سہولت سے بینک ملازمین نے فائدہ اٹھایا- ملزمان سادہ لوح افراد کو قرض دینے کا جھانسا دے کر ان کے شناختی کارڈ پر بھی لون حاصل کر لیتے-مقدمے میں بینک ملازمین پر امانت میں خیانت اوراصلی زیورات کو تبدیل کرنےکاالزام عائدکیاگیا-مقدمے میں عائشہ مرزا نامی خاتون کسٹمرپربھی بینک اسٹاف سے ملی بھگت اور پیسےلینےکا الزام عائد کیا گیا- 4اگست کو تھانہ عزیز بھٹی میں اسی نوعیت کی جعل سازی پر دوسرامقدمہ درج کرایا گیا-مقدمے میں11 کسٹمرز پر سونے کے زیورات کے بدلے20کروڑ40لاکھ روپےقرضہ لینے کا الزام لگایا گیا- پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد چند گرفتاریاں بھی کی ہیں، جبکہ مرکزی ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کی جارہی ہے-

Leave a reply