نگران حکومت شیریں مزاری کا نام ای سی ایل پر برقرار رکھنا چاہتی ہے؟عدالت

ایڈیشنل اٹارنی جنرل 23 اکتوبر تک آگاہ کریں
ict police

اسلام آباد ہائیکورٹ: شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نگران حکومت سے موقف لے کر عدالت کو آگاہ کریں ، بتایا جائے کہ نگران حکومت بھی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل پر برقرار رکھنا چاہتی ہے جب شیریں مزاری کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا تب پی ڈی ایم کی سیاسی حکومت تھی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نگران حکومت سے تحریری جواب لیکر عدالت میں پیش کریں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل 23 اکتوبر تک آگاہ کریں ،

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے ۔ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ۔

Comments are closed.