ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،زمینوں پرناجائز قبضے اورتعمیرات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے حکم پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نےانکوائری کمیٹی کے آرڈ جاری کر دیۓ ہیں جس کا لیٹر نمبر 2796 ہے جو 17 اپریل کو جاری ہوا جس کے مطابق پانچ رکنی اعلی سطحی انکوائری کمٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناءاللہ خاں, ڈائریکٹر لیگل عظمیٰ شہزادی, ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹیز جاوید شیخ, ڈپٹی سیکرٹری لینڈ رشید احمد اور ڈپٹی سیکرٹری ویجی لینس شاہد بشیر پر مشتمل ہے
ننکانہ صاحب میں ناجائز تعمیرات پر چیئرمین متروکہ وقف املاک نے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی بنانے کاحکم دے دیا, ننکانہ شہر اور گردونواح میں متروکہ وقف املاک کی زمین پر ناجائز قبضے عروج پر پہنچ گئے، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد کے مطابق تمام تعمیرات سیکرٹری اور چیئرمین کے علم میں ہیں, متروکہ وقف املاک زون ننکانہ کے افسران دفاتر سے غیر حاضر اور اہلکار وسائل کی کمی کا بہانہ کرنے لگے.اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسر ویجیلنس احسن خان کی چونکا دینے والی رپورٹ کا متن
تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر ویجیلنس احسن خان کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور دفتر کی خصوصی ٹیم نے چند روز قبل عیدالفطر کی چھٹوں میں 10 اپریل سے 13 اپریل تک ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور متروکہ وقف املاک کی زمین پر ہونے والے ناجائز قبضے کا جائزہ بھی لیا اور تین روز کے قیام کے بعد اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسرویجیلنس احسن خان نے قائم مقام چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے آفس میں جو رپورٹ جمع کروائی ہے
یہ بھی پڑھیں
ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط
ننکانہ:تیکھےسوالات کاخوف چیئرمین متروکہ وقف املاک صحافیوں کودیکھ کرگوردوارہ جنم استھان کے دروازے سے بھاگ گئے
ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد
ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل
ننکانہ :متروکہ وقف املاک،آفیسران کاٹرائیکا ،ناجائز گھریلو اور کمرشل قابضین کا سرپرست نکلا
ننکانہ: ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ,ریکارڈ کی جانچ پڑتال
اس انکوائری رپورٹ کے متن کے مطابق احسن خان نے تحریر کیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں 14 مختلف افراد نے حالیہ دنوں میں محکمہ اوقاف کی قیمتی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے ،انہوں نے تحریر کیا کہ عید کی چھٹیوں میں محکمہ کی زمین پر بےتحاشہ قبضہ کیا گیا ہے اور جب ہماری ٹیم نےآفس متروکہ وقف املاک ننکانہ صاحب زون اور ڈسٹرکٹ آفس کے دفاتر کو چیک کیا تو وہاں کوئی بھی آفیسر موجود نہیں تھا ،جبکہ وہاں موجود تین سیکیورٹی گارڈز نے بتایا کہ ان کے پاس کوئی بھی ٹرانسپورٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ صرف دفاتر کی سیکیورٹی ہی کرتے ہیں
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ ملک زاہد صرف عید کے دوسرے روز 11 اپریل کو دفتر آکر چلا گیا تھا،جب اس سے محکمہ کی زمین پر قبضوں کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ یہ سب معاملات چئیرمین اور سیکرٹری بورڈ کے علم میں ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر ویجیلنس احسن خان کو رپورٹ جمع کروانے سے بھی روکا گیا تھا اور سیکرٹری بورڈ سمیت دیگر آفیسر اس رپورٹ کو لینے سے انکاری تھے
جس پر احسن خان نے تھک ہار کر تیار کی رپورٹ کو ڈائری پر جمع کروا دیا اور اس رپورٹ کو 17اپریل کو 6163 نمبر لگا کر چیئرمین آفس بھجوا دیا گیا,چیئرمین ارشد فرید خان نے رپورٹ میں کیے جانے والے انکشافات کو مدنظر رکھتے ہوۓ فوری طورپر رپورٹ کی روشنی میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے اعلی سطحی کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے,
ذرائع نے بتایا کہ ننکانہ صاحب زون میں تعینات ایڈمنسٹریٹر زون چوہدری تنویر احمد ,ڈپٹی ایڈنسٹریٹر فضل الرحمن بٹ اور انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد جو کہ شہر بھر میں ہونے والی مبینہ طور پر تعمیرات میں ملوث ہیں اور انہوں نے اپنے بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیۓ ہیں
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے حکم پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نےانکوائری کمیٹی کے آرڈ جاری کر دیۓ ہیں جس کا لیٹر نمبر 2796 ہے جو 17 اپریل کو جاری ہوا جس کے مطابق پانچ رکنی اعلی سطحی انکوائری کمٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناءاللہ خاں, ڈائریکٹر لیگل عظمیٰ شہزادی, ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹیز جاوید شیخ, ڈپٹی سیکرٹری لینڈ رشید احمد اور ڈپٹی سیکرٹری ویجی لینس شاہد بشیر پر مشتمل ہے
پانچ رکنی کمیٹی آج 23 اپریل کو ننکانہ صاحب پہنچ گئی ہے اور رپورٹ کی روشنی میں تعمیرات کا جائزہ لے رہی ہےتوقع ہے کہ آج ہی اپنی تحریری رپورٹ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے پاس جمع کروائے گی،