نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال 15959 قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر گرفتار
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال 15959قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر گرفتار کئے گئے۔سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر مجموعی طور پر *5021* ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 31 کلاشنکوف،589 رائفلز اور گنیں،4230 پسٹل اور ریوالور، 05 کاربین اور 20 ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت 1468افراد گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں 1457 مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6659 قانون شکن گرفتار کرکے 3538 مقدمات درج کئے گئے۔ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2598 ملزمان گرفتار جبکہ ان کے خلاف2571 مقدمات درج کئے گئے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال وال چاکنگ پر 194 جبکہ نفرت انگیز مواد کیسز میں 19قانون شکن گرفتار کئے گئے۔
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
لڑکا ایک لڑکیاں پانچ،سب بنانا چاہتی تھیں ایک ہی لڑکے کوبوائے فرینڈ،ہوئی لڑائی،پھٹے کپڑے
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس نے شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ اور سرچ اینڈ سویپ آپریشنز منعقد کئے گئے۔تمام پولیس ڈویژن کے تھانوں کی حدود میں اہم شاہراہوں ،مارکیٹوں ،مالیاتی اداروں،حساس مقامات اور کرائم ہاٹ سپاٹس پرخصوصی ناکے لگائے گئے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ جنرل ہولڈ اپ کا مقصد سکیورٹی مزید موثر بنانا،جرائم پیشہ و امن دشمن عناصر کی سرکوبی اور شہریوں میں احساس تحفظ مذید اجاگر کرنا ہے۔سربراہ لاہور پولیس کی ہدایت پر ایس ڈی پی اورز،ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج نے ناکوں پر چیکنگ کے عمل کی نگرانی کی۔سی سی پی او لاہور نے ایس پیز،سپروائزری افسران کو ناکوں پر چیکنگ کے عمل کا جائزہ لینے اور نفری کو بریف کرنے کی ہدایت کی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار جنرل ہولڈ اپ میں چیکنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ عزت و احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں، مشکوک افراد،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ پرکڑی نظر رکھیں۔ناکوں پر تعینات اہلکار الرٹ ہوکر ڈیوٹی کریں اور دونوں اطراف کی آمدورفت پر نظر رکھیں۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت پربرکی،سبزہ زار،ریلوے سٹیشن، اچھرہ، مغلپورہ روڈ،گجر پورہ، بوھڑ والا چوک،نشتر کالونی،شاہ جمال، مرغزار کالونی،ساندہ، روہی نالہ، راوی روڈ،ایجرٹن روڈ، یکی گیٹ، گجومتہ،مرغی خانہ سٹاپ، شمالی چھاؤنی، چوک رنگ محل، مستی گھاٹی،بھینی روڈ،ایڈن گول چکر چوہنگ،ڈی ایچ اے، سمسانی روڈ،مالی پورہ، ریس کورس پارک،اکبر چوک،کوٹ لکھپت،شاہ عالم مارکیٹ چوک، گوالمنڈی،گڑھی شاہو پل،گریٹر اقبال پارک اور داروغہ والا چوک سمیت شہر بھر میں اہم اور حساس مقامات پر خصوصی ناکے لگائے گئے۔گرجا گھروں میں سنڈے مسیحی عباداتی پروگرامز کے دوران لاہور پولیس ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی تھی۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر پولیس افسران نے تعطیل کے روز گرجا گھروں، پارکوں اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کی۔ڈولفن سکواڈ،پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد پٹرولنگ کرتی رہیں۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت سنائپرز تعینات کی گئی تھی۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ تعینات افسران اورجوان انتہائی الرٹ رہیں،شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے گئے۔