پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان سُپر لیگ سکس کے آفیشل ترانے ’گروو میرا‘ کے ناقدین پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عدنان صدیقی نے کہا کہ کیا ہم اپنے فنکاروں کو وہ عزت و احترام نہیں دے سکتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔
Least we can do for our artists is respect them. It’s very easy to be keyboard warriors and shred someone’s hard work to pieces. How ungrateful to forget so conveniently all the melodious songs Naseebo Lal has given us. #groovemera doesn’t deserve to be trolled like this🙏🏽
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) February 10, 2021
عدنان صدیقی نے کہا کہ ناقدین کے لیے فنکاروں کے کام کو مٹی میں ملا دینا بہت آسان ہے کیونکہ اُنہیں اُس کے پیچھے کی سخت محنت نہیں معلوم ہوتی ہے۔
اداکار نے نصیو لال پر ہونے والی کڑی تنقید پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصیبو لال کے اُن لاتعداد سُریلے اور زبردست گیتوں کو کیسے بھول سکتے ہیں جو اُنہوں نے ماضی میں ہمیں دیئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ گروو میرا اس طرح ٹرول ہونے کا اہل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ ریلیز ہوا، جسے سُننے کے بعد شائقین کرکٹ اور موسیقی کے مداحوں کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔
پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ سُننے کے بعد زیادہ تر مداحوں نے علی ظفر سے پاکستان سپر لیگ کے لیے دوبارہ گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔