اسلام آباد:نریندری مودی کا وزیراعظم عمران خان کیلئےنیک تمناؤں کااظہارکےساتھ ہی احسن اقبال اوربلاول نے بھی اظہارکردیا ا،طلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوکرونا وائرس ہونے کی اطلاعات کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Best wishes to Prime Minister @ImranKhanPTI for a speedy recovery from COVID-19.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 20, 2021
ادھربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے نیک تمناوں کے اظہار کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
May Allah Grant recovery to @ImranKhanPTI from Corona Ameen! We should as leaders take precautions & wear mask to be model of safety. Please wear mask, wash hands with soap, & keep safe distances.
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 20, 2021
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دعا ہےعمران خان جلدکورونا سے صحت یاب ہوں۔احسن اقبال کہتےہیں کہ ہمیں بطور لیڈر احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیے اور ماسک پہننا چاہیے۔
ذرائع کےمطابق ایسے ہی تھوڑی دیر بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
Wishing @ImranKhanPTI a speedy recovery from COVID.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 20, 2021
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم کی طبعیت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طبیعت ٹھیک ہے اوران کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے