نارروال؛ آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق
0
37
گرج چمک

پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، نارووال اور شیخورہ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نارووال کے مطابق رتن پور، پنچ پیر اور چانگوالی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے ضلع نارروال کی تحصیل شکرگڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق جلی ظفروال پنج پیر، رتن پور، خورد قانو گوئی اور چانگو والی میں گری، واقعے میں ایک قربانی کا بیل بھی آسمانی بجلی کی نظر ہوگیا۔ علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچیں اور زخمیوں و لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر نارووال کے مطابق رتن پور، پنچ پیر اور چانگوالی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
دوسری جانب شیخوپورہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے منڈیالہ گاؤں میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ جبکہ اس سے قبل مئی کے مہینے میں تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ اور ننگرپارکر میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تاہم خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج نے پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ مردان:گڑھی کپورہ میں کمرے کی چھت گر گئی ریسکیو کے مطابق مردان:حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے جبکہ مردان:حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا گیا،مردان:زخمیوں میں 40 سالہ زوجہ مطلب اور 6 سالہ بیٹا شامل ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو1122 کے مطابق بونیر میں بھی چھت گرگئی گاوں تختہ بند میں طوفانی بارش کیوجہ سے کمرے کی چھت گر گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی جبکہ ایک خاتون موقع پر جانبحق، ریسکیو1122 میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈگر ہسپتال منتقل کر دیا، جانبحق و زخمیوں کی شناخت درجہ ذیل ناموں سے ہوئی:

جانبحق۔ مسماة (ز)

زخمی
1- مدیحہ عمر 14سال ساکن تحتہ بند
2- جہانگیر عمر 45سال ساکن تحتہ بند
3- حاشر عمر 9سال ساکن تختہ بند

4- ارسلان عمر 7سال ساکن تختہ بند
5۔حماد عمر 8سال ساکن تختہ بند

6۔حبیبہ عمر 15سال ساکن تحتہ بند

Leave a reply