نصیبو لعل کی کامیابی اور آواز جن سے ہضم نہیں ہو رہی ہو وہ تکیے میں منہ ڈالیں اور سو جائیں

0
107

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا آفیشل ترانہ ‘گروو میرا’ ریلیز کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کو خاص پسند نہیں اور سوشل میڈیا پر میمز اور تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

باغی ٹی وی : پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانہ میں گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ، ریپر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد کچھ فنکاروں نے ترانے کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دیا جس میں گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی اور حرامانی بھی شامل ہیں-

گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں میں گفتگو کرتے ہوئے نصیبو لعل کی حمایت میں کہا کہ نصیبو لعل نے پی ایس ایل کا گیت بہت اچھے انداز میں گایا اگر کسی کو پسند نہیں تو نہ سنُے مگر تنقید نہ کرے۔

دوسری جانب اداکارہ حرا مانی نے بھی نصیبو لعل کی حمایت میں انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نصیبو لعل کو پی ایس ایل کی رانی قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ان سے پی ایس ایل کے گانے گانے کی فرمائش کر دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج تک پی ایس ایل کا گانا اتنا ہٹ نہیں ہوا جتنا یہ ’گروو میرا‘ ہوا ہے۔

حرامانی نے لکھا کہ واہ واہ کیا گانا گایا ہے میری نصیبو نے یہ آواز یہ انداز اصل فنکار اصل ہی ہوتا ہے-

حرا نے کہا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ 1980 سے یہ آواز لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے انٹر نیٹ کا دو ر تو اب آیا ہے اور اس دور میں بھی چھکا مار دیا نصیبو کی آوز نے اور سب سے بات کیا ہے کہ آج تک پی ایس ایل کا گانا اتنا ہٹ ہوا ہی نہیں جتنا یہ ہوا ہے-

حرا مانی نے نصیبو لعل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں میڈم اور کہا کہ یہ تنقید کرنے والے سوکالڈ ایلیٹ برگر میوزک انٹرنیٹ دور کے ہم جیسے چنے مُنے فالوورز والے ان کو کیا پتہ کہ اصل فین فالونگ ہوتی کیا ہے –

حررا مانی نے ناقدین کو تنوید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری نصیبو کی کامیابی اور آواز جن سے ہضم نہیں ہو رہی ہو وہ تکیے میں منہ ڈالیں اور سو جائیں کوئی اپنے خوابوں میں بھی نہیں اس پچ پر گا سکتا یہ بات میں شرط لگا کر کہتی ہوں-

حرا مانی نے پی ایس ایل کا بھی شکریہ ادا کیا-

حرامانی نے کہا کہ جس کا ہاتھ اللہ پکڑتا ہے اس کو کسی کا کیا ڈر اللہ پاک آپ کو اور عزت دے اور کہا کہ آپ پی ایس ایل کی رانی ہیں اور آگے بھی پی ایس ایل کے گانے آپ نے ہی گانے ہیں یہ آپ کی سب سے بڑی فین حرامانی کی فرمائش اور خواہش ہے-

پی ایس ایل 6 ترانے پر تنقید، ہارون شاہد شعیب اختر پر برہم

ناقدین کے لئے فنکاروں کے کام کو مٹی میں ملا دینا بہت آسان ہے عدنان صدیقی

Leave a reply