وہ لوگ انتشارپھیلارہےہیں جوپاکستان بنانےکےخلاف تھے، شیخ رشید نے کھری کھری سنا دیں

0
46

وہ لوگ انتشارپھیلارہےہیں جوپاکستان بنانےکےخلاف تھے، شیخ رشید نے کھری کھری سنا دیں

باغی ٹی و ی :وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آبادبدمعاشوں کاشہرنہیں،تمام ناکےختم کردیئےہیں،اسلام آبادمیں آنےوالےدنوں میں ماڈرن پولیس نظرآئےگی.اسلام آبادمیں33میں30ناکےختم کردیئے،باقی3بھی جلدختم کردیں گے.پاکستانی سفارتخانوں میں3سال سےزائدملازمت کرنےوالوں کوواپس بلارہےہیں،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کوحلوہ کھلانےکی بات کی لیکن اب موسم بدل گیاہے،3مارچ کوسینیٹ الیکشن ہورہےہیں.جس اسمبلی کوگالیاں دیتےہیں اسی اسمبلی کیلئےووٹ مانگتےہیں،مولانافضل الرحمان کوحلوہ کھلانےکی بات واپس لیتاہوں، موسم بدل گیاہے.

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت ترقی کررہی ہے،جولوگ فوج کوگالیاں دیتےہیں ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے.پاک افواج ملک کیلئےقربانیاں دےرہی ہیں،وہ لوگ انتشارپھیلارہےہیں جوپاکستان بنانےکےخلاف تھے،وہ مسلم لیگی نہیں جوپاک فوج کےخلاف بات کرتےہیں.الیکشن اوپن ہویاسیکرٹ ،بکنےوالےبک جاتےہیں.دھرنابہت مشکل کام ہے،ہمارا126دن دھرنےکاتجربہ ہے،
بھارت کےمسلمان آج قائداعظم کویادکررہےہیں،قانون کےدائرےمیں رہ کرلانگ مارچ کریں آپ کیلئےکوئی مسئلہ نہیں ہوگا،

Leave a reply