پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کوسینے میں انفیکشن کے باعث نسیم شاہ کو تیز بخار ہوا اور تیز بخار کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے مقامی اسپتال میں نسیم شاہ کے ڈینگی سمیت مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں۔
نسیم شاہ کی طبیعت میں خرابی یا ان کو اسپتال منتقل کیے جانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو آج کا میچ کھلائے جانے کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک انگلینڈ سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ بقیہ میچز اب لاہور میں ہوں گے۔سیریز 2-2 سے برابر ہے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور نسیم شاہ کو کھلائے جانے کا امکان تھا لیکن اب نسیم شاہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث آج کے میچ میں کھیلائے جانے کا مکان ختم ہو گیا ہے-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ : پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ تاریخی سیریز اپنے نام کریں گے ابھی تک دونوں ٹیمیں جس طرح کھیلی ہیں بہت محنت سے کھیلی ہیں۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے بڑا اچھا مقابلہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے فینز کے سامنے ہوم گراونڈ میں اچھی پرفارمنس پاکستان کرکٹ کے لئے بہت اچھی بات ہے۔ لاہور کی پچ ہوسکتا تھوڑی مختلف ہو لیکن امید کرتے ہیں جیسے کراچی میں میچز ہوئے یہاں بھی ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 سے قبل نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا فائدہ ہوگا، کیونکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں۔