نسیم شاہ میں کورونا وائرس کی بھی تشخیص

0
50

فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کے بعد کورونا وائرس کی بھی تشخیص ہوگئی۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ ابھی اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں، نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب،اسپتال منتقل

یاد رہے کہ نسیم شاہ کو دو روز قبل بخار کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور گزشتہ روز پی سی بی نے نسیم شاہ کے نمونیا میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی رپورٹس دیکھنے کے بعد میڈیکل ٹیم کرے گی۔

آرمی چیف نے چکلالہ کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کر دیا

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران نسیم شاہ سات ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں سے محض ایک میچ کھیل سکے ہیں تاہم انہیں پانچویں میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر مقامی ہسپتال داخل کروایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ دو دن سے وہاں زیر علاج ہیں اور کورونا رپورٹ مثبت آنے پر چند دن انہیں مزید وہاں داخل رہنا ہوگا۔

ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم

Leave a reply