عثمان بزدار شامل تفتیش نہیں ہوئے تو نتائج خراب ہو سکتے ہیں،عدالت

0
36
usmanbu

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی

احتساب عدالت میں عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے معاملے کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی عدالت نے عثمان بزدار کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے عبوری ضمانت میں بھی 18 مئی تک توسیع کر دی

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے نیب کے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ انکوائری میں کیا پراگریس ہے ؟ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار تفتیش کیلئے نیب میں پیش نہیں ہوئے اورنہ ہی اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائیں، جج شیخ سجاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیس کو ہومیو پیتھک طریقے سے چلا رہے ہیں کبھی ملزم عدالت نہیں آتا اور کبھی نیب آفس نہیں جاتا عدالتی حکومت کے باوجود عثمان بزدار انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے ہیں عثمان بزدار شامل تفتیش نہیں ہوئے تو نتائج خراب ہو سکتے ہیں

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

Leave a reply