باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بند دروازوں میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹ کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے شائقینِ کرکٹ کے لیے خصوصی پیغامات جاری کردئیے
بابراعظم، سرفراز احمد اور حیدر علی نے فینز سے گھر سے بیٹھ کر اسپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے،نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہورہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ بند دروازوں میں کھیلا جارہا ہے۔
قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اس سنسنی خیز ایونٹ میں فینز کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، بابراعظم، حیدر علی کا کہنا ہے کہ فینز اسٹیڈیم میں نہیں تو کیا ہمارے دِلوں میں تو موجود ہوں گے، حارث رؤف کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ اپنے شور سے فاسٹ باؤلر کا جوش بڑھاتے تھے۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوانوں سے درخواست ہے کہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہمارے ٹورنامنٹ کو بھی اسپورٹ کریں جبکہ شان مسعود کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے فینز اسٹیڈیم میں نہیں آسکتے مگر اپنے گھروں سے اسپورٹ کرسکتے ہیں،
تمام کھلاڑیوں نے شائقینِ کرکٹ اور اپنے مداحوں کو پی ٹی وی اسپورٹس پر ایونٹ کی براہ راست نشریات دیکھنے کی درخواست کی
ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔