جوڈو اور روئنگ کے مقابلے آرمی کی برتری کے ساتھ نیشنل گیمز بالآخر اختتام پذیر

0
93
National Games

جوڈو اور روئنگ کے مقابلے آرمی کی برتری کے ساتھ نیشنل گیمز بالآخر اختتام پذیر

کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز 2023 کے جوڈو اور روئنگ کے مقابلے آرمی کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔ جوڈو میں آرمی نے 11 گولڈ میڈلز جیتے جبکہ روئنگ میں 16 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جوڈو ایونٹ کے آخری روز آرمی نے مزید دو گولڈ میڈل جیتے، اولمپئن شاہ حسین شاہ نے اپنا دوسرا گولڈ میڈل سو کلوگرام سے زائد کی کیٹیگری میں حاصل کیا۔

جبکہ اس سے قبل نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس ایونٹ کے پہلے روز آرمی کی برتری قائم رہی، میڈل بورڈ پر آرمی سات گولڈ چھ سلور اور دو کانسی کے تمغے لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی تھی۔ کھیلوں کے قومی مقابلوں میں واپڈا 5 گولڈ پانچ سلور اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ایک گولڈ دو سلور اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے جبکہ سندھ، ائیر فورس اور نیوی نے ایک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے مقابلوں کے پہلے دن کے اختتام پر ویمنز 100 میٹر ریس میں واپڈا کی عشاء عمران نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 11 اعشاریہ ایک پانچ سیکنڈ میں طے کرکے گولڈ میڈل کے ساتھ نیشنل گیمز 2023 کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply