قومی34ویں نیشنل گیمز کے سکوائش کے مرد و خواتین ایونٹ میں واپڈا ، ایئر فورس ، آرمی ، نیوی ، ایچ ای سی اور کے پی کے نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ تفصیلات کے مطابق میر شاہنواز مری سکوائش کمپلیکس ایوب سٹیڈ یم میں مینز سکوائش ایونٹ کے میچز میں واپڈ ا نے کے پی کے کو ، ایئر فورس نے سندھ ، ایچ ای سی نے آزاد کشمیر ، نیوی نے بلوچستان ، واپڈا نے ایچ ای سی اور ایئر فورس نے نیوی کو شکست دیدی جبکہ ویمن سکواش ایونٹ میں واپڈا نے سندھ ، آرمی نے پنجاب ، ایچ ای سی نے نیوی اور کے پی کے نے پنجاب کو ہرا دیا ۔

اس سے پہلے خواتین کے دو مقابلے ہوئے پہلا واپڈا اور ایچ ای سی کے درمیان ہوا جو واپڈ ا نے صفر تین سے جیت لیا جبکہ دوسرا مقابلہ آرمی اور بلوچستان کے درمیان ہوا یہ میچ آرمی نے تین صفر سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ مردوں کے ایونٹ میں چھ میچز کھیلے گئے ،پہلا میچ پنجاب اور آزاد کشمیر کے درمیان کھیلا گیا جو پنجاب نے تین صفر سے اپنے نام کر لیا ،دوسرا میچ آرمی اور بلوچستان جو آرمی نے صفر تین سے جیت لیا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
تیسرا میچ سندھ اور نیوی کے درمیان ہوا جو سخت مقابلے کے بعد سندھ نے ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے جیت لیا ، جبکہ چوتھا میچ ایچ ای سی اور کے پی کے کے درمیان ہوا، جو ایچ ای سی نے بآسانی صفر تین سے اپنے نام کیا۔ اسی طرح پانچواں میچ آرمی اور نیوی کے درمیان کھیلا گیا ،آرمی نے بھی یہ میچ تین صفر سے جیت لیا ،چھٹا میچ ایچ ای سی اور پنجاب کے درمیان ہوا ایچ ای سی نے سخت مقابلے کے بعد یہ میچ ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے جیت لئے۔

Shares: