ٹھٹھہ،حیدرآباد قومی شاہراہ ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ،حیدرآباد قومی شاہراہ ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کو حیدرآباد سے ملانے والی قومی شاہراہ بنانے پر غلط اور ناقص میٹریل استعمال کرنے کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ چھتو چند، چلیا، کینجھر، سونڈا اور جھرک کے نزدیک کئی جگہوں سے ٹوٹ چکی ہے جسکی وجہ سے آئے دن کوئی نہ کوئی حادثات رونماء ہو چکے ہیں واضح رہے کہ یہ سڑک کروڑوں روپے مالیت سے گزشتہ کچھ عرصہ قبل ہی تعمیر ہوئی تھی مگر ناقص میٹریل کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے ٹھٹھہ کے عوام نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کی خصوصی انکوائری کرائی جائے اور اس کے بنانے والے ٹھیکیدار کو سخت سزادی جائے اور بھاری جرمانہ عائد کر کے ملنے والی رقم سے ٹوٹ جانے والے روڈ کو دوبارہ بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی حادثہ پیش نہ آنے پائے۔

Leave a reply