قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ:قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ان کی وفات کی خبر کی تصدیق کردی گئی ہے
ذرائع کے مطابق قومی کبڈی ٹیم کے نامور کھلاڑی شکیل جٹ گاؤں سے ٹوبہ شہر آتے ہوئے ٹریفک حادثہ کا شکار ہوئے، شکیل جٹ موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ مزدا ٹرک نے ٹکر ماردی ۔ٹریفک حادثہ بھلیر پلی کے قریب پیش آیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
شکیل جٹ کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کبڈی پلیئرز میں ہوتا ہے قومی ٹیم سے قبل وہ پاکستان آرمی کی ٹیم میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
ادھر آج صبح صبح بہاولپور کے نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب نجی سکول جانے والے بچوں کے رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر کے نتیجے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ افسوسناک حادثہ کلانچ والا روڈ پر اسوقت پیش آیا، جب 17 بچوں سے بھرا موٹرسائیکل رکشہ شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالر کی زد میں آگیا۔ حادثے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ٹرالر ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا۔