نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سندھ کے ہاتھوں ناردرن کو 3 رنز سے شکست

0
38

راولپنڈی :نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سندھ کے ہاتھوں ناردرن کو 3 رنز سے شکست ،اطلاعات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ نے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈرک ورتھ لوئس(ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت ناردرن کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جمعے کے روز دوسرا میچ بارش سے متاثر رہا، ناردرن نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

سندھ نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے ، شرجیل خان 64، سعود شکیل 28 اور کپتان سرفراز احمد 26 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

ناردرن کی جانب سے شاداب خان ، سلمان ارشد اور موسی خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔177 رنز کے جواب میں ناردرن نے 7.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنالیے تھے جس کے بعد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش شروع ہوئی جو تھم نہ سکی ۔

بارش کے نہ رکنے کی وجہ سے سندھ نےڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت ناردرن کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

ناردرن کی جانب سے ناصر نواز 27 اور عماد وسیم 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔شرجیل خان کو نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave a reply