![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/02/WhatsApp-Image-2021-02-11-at-12.13.23-PM.jpeg)
پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار نعمان والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔
باغی ٹی وی : چند روز قبل 18ویں ہم برائیڈل کوچیور ویک کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں نہ صرف ماڈلز نے ریمپ پر واک کی بلکہ اس میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا تھا اسی فیشن ویک میں اداکار نعمان اعجاز نے اپنے بڑے بیٹے زاویار کے ساتھ پہلی مرتبہ کسی فیشن شو میں ماڈلنگ کی تھی۔
نعمان اعجاز نے حال ہی میں اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ 18ویں ہم برائیڈل کوچیور ویک (بی سی ڈبلیو) میں ریمپ پر واک کی تھی۔
نعمان اعجاز اور ان کے بڑے بیٹے برائیڈل کوچیور ویک کے 18 ویں ایڈیشن میں یونی ورتھ ڈریس کارپوریشن کے تیار کردہ لباس کی ماڈلنگ کی تھی۔
برائیڈل کوچیور ویک کی میزبان کے ساتھ مختصر گفتگو میں زاویار نعمان نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں زاویار نعمان نے کہا تھا کہ جب میرے والد(نعمان اعجاز) کی صلاحیتوں کے ساتھ لفظ ‘حیرت انگیز’ کی بات آئے تو میں بڑے بول نہیں بولوں گا۔
زاویار نعمان کا کہنا تھا کہ میں صرف امید کرسکتا ہوں کہ جتنے وہ اچھے ہیں اس کا آدھا اچھا ثابت ہوں اور یہی میرا مقصد ہے تاہم انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ مستقبل میں اداکاری کریں گے۔
بعدازاں سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز نے اپنے بیٹے کو مستقبل کا ہیرو قرار دیا تھا جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا گیا تھا کہ کیا ہم اقربا پروری کے لیے تیار رہیں تو اس کا جواب انہوں نے ‘ ہاں ‘ میں دیا تھا۔