ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نوین وقارنے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ لڑکیوں سے ہمیشہ یہ سوال کیا جاتا ہےکہ شادی کیوں نہیں کی، شادی کب کرو گی عمر زیادہ ہوتی جا رہی ہے تم کیا کررہی ہو. لیکن مردوں سے یہ سوال نہیں کیا جاتا ، عجیب بات ہے یہ . نوین وقار نے لڑکیوں سے کہا کہ آپ بالکل پریشان نہ ہوں ، اپنے کیرئیر پر توجہ دیں ، شادی نہیں ہو رہی تو کوئی بات نہیں آپ اپنے خواب پورے کریں جب شادی ہونی ہو گی ہو جائیگی. ایک غلط آدمی کے ساتھ شادی کرکے زندگی برباد کرنے سے بہتر ہے کہ شادی نہ ہی کی جائے.
انہوں نے مزید کہا کہ ”ایک خود مختار عورت جس طرح سے اپنے خواب پورے کر سکتی ہے ویسادوسروں پر انحصار کرنے والی عورت نہیں کر سکتی.” انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی اپنی مرضی سے جئیں اور شادی نہ ہونے سے تو بالکل پریشان نہ ہوں ، میں سمجھتی ہوں کہ شادی کے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے. نوین وقار نے کہا کہ عورتوں سے ہی یہ سوال کیوں کیا جاتا ہے؟ِ مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آسکی . کبھی مردوں سے بھی ایسے سوال کر لیا کریں .