نواز شریف نے کل کی پریس کانفرنس کر کے اپنا سیاسی قد کم کیا،مصطفیٰ کمال

0
55
Mustafa Kamal

ایم کیو ایم کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدہ ملکی معیشت پر سب سے بڑا بوجھ ہے، بجلی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھا گیا تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا۔

شہر قائد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اکانومی کو لگنے والا یہ سب سے بڑا زخم آئی پی پیز ہے، اگر اسکو نہ روکا گیا تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا، ہم نے نواز شریف کی پریس کانفرنس دیکھی انکی پریس کانفرنس دیکھی ،وہ پنجاب کے نہیں پاکستان کے لیڈر ہیں، نواز شریف نے کل کی پریس کانفرنس کر کے اپنا سیاسی قد کم کیا،شہباز شریف کو پورے پاکستان کا پیکج اناؤنس کرنا چاہئے 14 روپے پنجاب میں کم ہوئے پورے پاکستان میں کم ہونے چاہئے، کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں، پورے ملک میں بجلی کی قیمت ایک ہونی چاہئے کل کی پریس کانفرنس، سندھ،کراچی میں محرومی لے کر آئی ہے،پنجاب میں بجلی کا بل کم کر کے غلط پیغام دیا گیا،

ایم کیو ایم کو اللّٰہ نے اتنی قوت دی ہے کہ مسائل پر وزیرِ اعظم سے بات کر سکے، مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ 52 فیصد آئی پی پیز حکومت کی اپنی ہیںَ 25 سے 30 فیصد لوکل ہیں، 20 فیصد باہر والی ہیں ، انکو ایک طرف کریں،کوئی معاہدہ نہ توڑیں لیکن جو حکومت کی اپنی ہیں یا لوکل ہیں انکے ساتھ تو معاہدے ری وزٹ کریں،آئی پی پیز نے پاکستان سے اتنا کما لیا کہ انکا نقصان نہیں ہو گا، پاکستان میں بجلی ضرورت سے زیادہ ہے، ہم نے سڑک بند کر کے عوام کو تکلیف دینے کے بجائے حکومت کو حل بتایا، ایم کیو ایم کو اللّٰہ نے اتنی قوت دی ہے کہ مسائل پر وزیرِ اعظم سے بات کر سکے، اس سال 1700 ارب روپے صرف نقصانات کو پورا کرنے کے لیے رکھے گئے، پاکستان میں اس وقت 45 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے،ہماری ٹرانسمیشن لائنیوں کی کیپیسٹی صرف 22 سے 25 ہزار میگاواٹ ہے، صنعتکار کہتے ہیں کہ 6 سے 9 سینٹ میں بجلی دیں اس وقت 16 سینٹ میں پڑ رہی ہے، 20 فیصد فارن آئی پی پیز کو ایک طرف کرلیں ان سے بین الاقوامی معاہدے ہیں۔

پاور سیکٹر کے مسائل کی وجہ سے پاکستان کو بڑا معاشی نقصان ہو سکتا ہے،مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال کا مزیدکہنا تھا کہ بجٹ آنے کے بعد جو مسائل پیدا ہوئے ہم نے مسلسل پاور سیکٹر کے مسائل پر بات کی، ہمارا مدعا یہی تھا کہ یہ پاور سیکٹر کے مسائل کی وجہ سے پاکستان کو بڑا معاشی نقصان ہو سکتا ہے، ہمارا دفاعی بجٹ 22 سو ارب روپے ہے اور آئی پی پیز کو دفاعی بجٹ سے زیادہ پیسے دینے ہیں، ہم نے اس تمام پراسس میں پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے مسائل کا حل بتایا، وزیرِ اعظم صاحب نے ہمیں یقین دلایا کہ ہم آپ کی گزارشات پر عملدرآمد کریں گے، ڈھائی گھنٹے کی ملاقات میں ہم نے ان کے سامنے اس حوالے سے تمام گزارشات رکھیں اس کے بعد عطا تارڑ نے صرف آئی پی پیز پر پریس کانفرنس کی، اس پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کی کاوشوں کی تعریف کی،ایک بار یہ کام ہونا چاہیے تھا ،تا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ ہو، ون پوائنٹ ایجنڈہ ہم نے وزیراعظم کے سامنے رکھا تھا، اسحاق ڈار،اویس لغاری، رانا مشہود بھی ملاقات میں موجود تھے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ میرا مطالبہ ہے جس پر انکو کہا گیا کہ آپ وزیراعظم ہیں مطالبہ نہیں کر سکتے بلکہ عمل کروائیں، ہم نے وزیراعظم کے مطالبے والی بات باہر پریس کانفرنس میں نہیں کی تھی،وہیں سے ہم نے پریس کانفرنس کی عطا تارڑ ساتھ تھے، 5 اگست کو پھر ایک میٹنگ ہوئی،ایم کیو ایم کے وفد کے ساتھ ڈھائی گھنٹے کی میٹنگ ہوئی، ہم نے سب چیزوں کا بتایا کہ کیا ہو رہا ہے، بریفنگ میں ہم نے تجاویز دیں اور کہا کہ انکو شامل کریں، یہ کہا گیا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اسکو کم کرنا ہے،

بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کا وزیرا عظم سے بجلی کے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل

Leave a reply