عدالت میں ٹکٹ اسلام آباد کا دیا،نواز شریف اسلام آبادسے لاہور آئیں گے

nawaz

ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وطن واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں،

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہاں ایک مشاورتی میٹنگ ہو گی، اسکے بعد وہ لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، طے شدہ شیڈول کے مطابق وہ جلسہ سے خطاب کریں گے،نواز شریف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے یا نہیں اس پر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اس بارے نواز شریف خود فیصلہ کریں گے، ہمارے پاس انکی لینڈنگ کی معلومات ہیں، انکی فرسٹ لینڈنگ اسلام آباد ہی ہو گی. نوازشریف نے ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا ٹکٹ اسلام آباد میں لینڈنگ کا پیش کیاتھا نوازشریف اسلام آباد میں لینڈ کرنے کے بعد لاہو ر جائیں گے،

پاکستان کا تین بار وزیر اعظم رہنے والا نواز شریف چار سالوں کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد 21 اکتوبر کو واپس آ رہا ہے، علاج کے بہانے لندن جانے والے نواز شریف اپنے بھائی کی حکومت کے دوران واپس نہ آئے، نگران حکومت ،اور الیکشن کی آمد آمد کے موقع پر نواز شریف واپس آ رہے ہیں، ن لیگ نے نواز شریف کے استقبال کی بھر پور تیاریاں کر رکھی ہیَں،مسلم لیگ ن کی تیاریوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نواز شریف کے استقبالیہ جلسے میں بڑی تعداد میں عوام شرکت کرے گی،

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

 نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا 

Comments are closed.