نواز شریف کے بھتیجے کے ریمانڈ میں‌ توسیع، حمزہ بھی عدالت میں پیش

0
40

نواز شریف کے بھتیجے کے ریمانڈ میں‌ توسیع، حمزہ بھی عدالت میں پیش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگرملزکیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کےجوڈیشل ریمانڈمیں 17 جنوری تک توسیع کر دی،

منی لانڈرنگ کیس میں‌ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکواحتساب عدالت پہنچادیاگیا ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

لاہور کورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جنوری کو نیب سے جواب طلب کر لیا،

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانتوں پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر حمزہ شہباز نے اس بنچ پر عدم اعتماد کیا تھا۔ کیا اب آپ نے حمزہ شہباز سے اس بارے ہدایات لی ہیں۔ حمزہ شہباز کے وکلا نے کہا کہ موکل کی جانب سے اس بنچ پر مکمل اعتماد کی ہدایات ملی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی، عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا.

حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی ،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر رمضان شوگر ملز میں تحقیقات کا آغاز کیا، نیب نے رمضان شوگر ملز کے معاملے پر متعدد بار انکوائری کی مگر کچھ بھی نہیں ملا،تحصیل بھوانہ میں نالہ عوامی مفاد میں بنایا گیا تھا، صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے سیوریج نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی،حمزہ شہباز کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں،

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز میں شریک ملزم شہباز شریف کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے اور گرفتاری سے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے،حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے،

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

Leave a reply