نوازشریف کے مسوڑوں سے خون کیسے نکلا؟ رپورٹ سامنے آنے پر شہباز شریف بھی حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے دانتوں سے خون نکلنے کی ابتدائی رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی اپنی غلطی کے باعث مسوڑوں سے خون نکلا .
رپورٹ کے مطابق نوازشریف دانت صاف کرنے کے لیے الیکٹرک برش استعمال کرتے ہیں، دانت صاف کرتے وقت کمزوری کے باعث ہاتھ پھسلنے سے برش مسوڑوں سے لگا ،برش لگنے کے باعث ہی نوازشریف کے مسوڑوں سے خون نکلا,الیکٹرک برش کے باعث ہی نوازشریف کے دانتوں سے فلنگ نکلی تھی،
رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے میڈیکل بورڈ کے سامنے بھی اس بات کو تسلیم کرلیا
نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق
دوسری جانب ڈاکٹرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پیٹ اسکین اور باڈی اسکین کا فیصلہ آج اجلاس میں ہوگا،اندرون وبیرون ممالک سینئر ڈاکٹروں سے مشاورت کی جائے گی،نوازشریف کودل ،گردوں اور شوگر کے عارضے کے لیے ادویات دی جاری ہیں
نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کیلیے دوائیں دینے سے نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہوگا، نواز شریف نے گزشتہ روز دانتوں کی فلنگ بھی کرائی تھی
نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے