نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوگئی ، تجدید بارے حکومت نے فیصلہ کر لیا

0
40

نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوگئی ، تجدید بارے حکومت نے فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی : وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نوازشریف عدالتی اشتہاری ہیں اور ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی، وزارت داخلہ۔ نوازشریف اگرسفر کرنا چاہیں گے تو ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے ذریعے کرنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد 15 فروی کو ختم ہو گئی ہے،نوازشریف کاپاسپورٹ15 فروری رات 12بجے ختم ہو گیا . ،نوازشریف کےپاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ موجودہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف عدالتی اشتہاری ہیں ،ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کوایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کےذریعےسفرکرناہوگا،ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کیلئےنوازشریف کووزارت داخلہ سے رجوع کرناہوگا۔

Leave a reply