نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گزشتہ روز30ہزارکی قابل قبول حد سے نیچے گرگئے ہیں،نوازشریف کوخون پتلا کرنے والی ادویات دینا محفوظ نہیں ،اس سے دل کے لیے کسی خطرے،اسٹروک کو کم کیا جا سکے

نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر

ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ نواشریف کو اچانک بلیڈنگ کا خطرہ موجود ہے،نوازشریف کی نازک صحت بھرپور علاج کے انتظامات کی متقاضی ہے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ایک مرتبہ پھر کم ہورہے ہیں،پلیٹ لیٹس کم ہونےکی وجوہات اورتشخیص اب تک نہیں ہوسکی،تحقیق درکار ہےتاکہ پلیٹ لیٹس میں کمی کےمحرکات کا پتا چلایا جاسکے،

نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 30ہزارہوگئے ،اسٹرائیڈز کم کرنے کی وجہ سے پلیٹ لیٹس گرےہیں، نوازشریف کی مزید ادویات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، 2روزقبل نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55 ہزارسے 40ہزارپرآ گئےتھے، آج نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید 10 ہزار کی کمی ہوئی ہے

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونے لینے سے بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے،نواز شریف کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں،نواز شریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہے ،خون کے نمونے پاکستان سے باہر بھجوائے جائیں گے ، ٹیسٹ میں نواز شریف کے خون کا نمونہ لیا جائے گا ،پلیٹ لیٹس کے اتارچڑھاؤ کی تشخیص کیلیے نوازشریف کے ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں،نوازشریف کو ان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کردیا ہے ، ٹیسٹ کی وجہ سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ پتا چلے گی،
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

Comments are closed.