نواز شریف کا ضمانت منسوخ ہونے پر پاکستان آنے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخ ہونے پر نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے

نجی ٹی وی نیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے بعد لندن میں پارک لین فلیٹس میں شریف خاندان کے افراد کا اہم اجلاس ہوا جس میں نواز شریف نے اہلخانہ کو پاکستان واپسی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خاندان کے افراد سے کہا کہ ان کی بیماری پر حکومت کی جانب سے سیاست کی جارہی ہے اس لیے وہ پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں، وہ بھگوڑا ہونے کا داغ نہیں لگوانا چاہتے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے نواز شریف نے فیملی کو ان کی ضمانت کینسل ہونے کی صورت میں پاکستان واپس جانے کے انتظامات کرنے کی ہدایات دے دی ہیں، نواز شریف کو شہباز شریف نے منانے کی کوشش بھی کی.

پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت بارے بڑا فیصلہ کر لیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے اس کا آج صوبائی کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا.

 

Shares: