نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی
نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق ہو گئی ہے، نوازشریف کےسروسز اسپتال لاہور میں دل کے ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں، میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو دل کا دورہ آیا نوازشریف کا ٹراپ آئی اور ٹراپ ٹی ٹیسٹ پازیٹو آیا،
نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا
نواز شریف کی حالت بہتر نہیں ہو سکی، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نواز شریف کے علاج پر مامور کر دیا گیا ہے، نواز شریف کو دل کا دورہ پڑنے کی خبریں آنے پر ن لیگی کارکنان پریشان ہو گئے ہیں،
اسپتال انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کو خون پتلا کرنے والی دوائی کا استعمال شروع کروا دیا،رپورٹ کا پازیٹو آنے کا مطلب ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات ظاہر ہونا ھے،
نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق
نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا
نواز شریف کی انجیو گرافی کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ میڈیکل بورڈ طے کرے گا.
واضح رہے کہ نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ضمانت دے دی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت اور سزا معطلی پر منگل تک سماعت ملتوی کر دی تھی، عدالت نے نواز شریف کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی تھی.
نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر