سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جعمرات کو ملاقات کا دن ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں انکی والدہ شمیم اختر پہنچ گئی ہیں، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی کوٹ لکھپت پہنچ گئے ہیں، نواز شریف کی والدہ مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گی، جیل حکام کے بعد صرف فیملی کے افراد کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود ہیں جو نواز شریف کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں.

نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

Shares: