نواز شریف کی والدہ کا جسد خاکی ہیتھرو ایئر پورٹ کی طرف روانہ

0
41

نواز شریف کی والدہ کا جسد خاکی ہیتھرو ایئر پورٹ کی طرف روانہ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے اور ان کی میت ہیتھرو ایئر پورٹ منتقل کی جارہی ہے ، جہاں‌سے ان کی میت پاکستان پہنچے گی،

اس سے قبل سابق وزیر اعظم میاں‌ نواز شریف اپنی والدہ کے نماز جنازہ کے لیے کیلئے ریجنٹ پارک مسجد کے اندر پہنچے تھے جہاں ان کی والدہ کا نماز جنازہ ادا کی گئی . ان کے ہمرا ان کے صاحبزادے اور دیگر قریبی افراد بھی شامل تھے .

واضح رہے کہ نواز شریف کی والدہ چند روز قبل وفات پا گئی تھیں .آج ان کی نماز جنازہ لندن میں‌ادا کی جا رہی ہے . اس کے بعد نوازشریف کی والدہ کا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا . ادھر جاتی عمرا میں ان کی تجہیز و تکفین کی جائے گی .سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی

ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی مانگ لی ، ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں،جس پر ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی درخواست پر اجازت کیلئے وقت مانگ لیا

Leave a reply