ڈیمو کریٹک موومنٹ پارٹی (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور چئیر مین جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کر گئے نہ واپس آتے ہم سے مشورہ کریں گے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہوکر گئے صحت یاب ہوکر لوٹیں گے،آصف زرداری اسپتال میں ہیں ان سے جلد ملاقات ہوگی تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطے تیز کردیئے-

جن لوگوں کو آج چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آ گیا ہے وہ گھبرائے ہوئے ہیں،وزیراعظم

خیبر پختونخوا میں مکمل حکومتی مشینری اور طاقت کا استعمال کیا گیا،موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے،کارکردگی کے حامل وزراء کو اسناد سے ثابت ہوا میچ اختتام پذیر ہوا-

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کا کہنا ہے کہ عوام کو پتہ ہے جو ڈلیور کرتی ہے وہ صرف مسلم لیگ ن ہے-

مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کے انتہائی قریبی دوست سے ملاقات

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا دباؤ بڑھ رہا ہے اگر پرانے تجربے کرتے رہے تو کچھ نہیں بننے والا پورے پاکستان اور کشمیر کے عوام نے تینوں پارٹیوں کو آزما لیا ہے عوام کو پتہ ہے جو ڈلیور کرتی ہے وہ صرف مسلم لیگ ن ہے-

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کوئی ایک کام بتا دیں گلگت بلتستان میں سابق اورموجودہ دور کا فرق صاف ظاہر ہے ہر فورم پر کہتا ہوں حکومت ابھی تک گلگت بلتستان کا بل نہیں لا سکی جو حق دوسرے صوبوں کو حاصل ہے وہ ہم نے گلگت بلتستان اور کشمیر کو بھی دیئے-

قیام پاکستان کے وقت 1947 کی زمین کے تنازعہ کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ نے سنا دیا

Shares: