نواز شریف دوبارہ ن لیگ کے صدر ؟ تجزیہ ، شہزاد قریشی

میاں نوازشریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالنے کی دعوت دی ہے
0
123
qureshi

اسلام آباد (تجزیہ شہزاد قریشی) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے قرارداد میں پارٹی کی صدارت سنبھالنے کی دعوت ایک راست اقدام ہے۔ میاں نوازشریف نے پنجاب کی دومرتبہ وزارت اعلیٰ اور وطن عزیز کی تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کے دوران ثابت کر دکھایا کہ انہیں اپنے وطن کے عوام، غریب، کسانوں، تاجروں ، صنعتکاروں، محنت کشوں ، طالب علموں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے ایک عشق ہے انہیں پاکستان کے عوام اور پاکستان کے قریہ قریہ کو ترقی کے ثمرات سے چمکانے کی لگن تھی اور لگن ہے۔ پاکستان بھر میں موٹرویز کا جال بچھا کر نوازشریف پاکستان کی ٹرانسپورٹ اور مواصلات کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا۔

نوازشریف نے تعلیم کے میدان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں میرٹ پر ملازمتیں دیں اور سکولوں میں بھی ایم فل،پی ایچ ڈی اساتذہ فراہم کئے اس سے قبل میں نوازشریف نے بیروزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے جاری کر کے اور پیلی ٹیکسی اور صنعتی و کاروباری قرضے دے کر مائیکرو اکنامک ترقی کو گراس روٹ سطح پر متحرک کیا جس کے ثمرات میں غربت اور بیروزگاری میں کمی ہوئی تھی اور پاکستان کی جی ڈی پی اور شرح نمومیں اضافہ ہوا تھا سی پیک اور گوادر پورٹ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا ایک عملی قدم تھا۔

سی پیک منصوبے پاکستان کی عوام میں ایک امید پیدا کی تھی اور پاکستان کو بیرونی قرضوں کی چنگل سے نجات اور بیرونی امداد کے کشکول کو توڑنے کا ایک عملی ثبوت تھا اور پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت بن کر سامنے آرہا تھا اور چین ،یورپ اور مڈل ایسٹ سمیت ایشیائی و افریقی ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے لپک رہے تھے آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کی ترقی اور پاکستان کو درپیش چیلنج کے تناظر میں ایک احسن قدم اٹھایا ہے اور میاں نوازشریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالنے کی دعوت دی ہے اور میاں نوازشریف کو چھ سال قبل ایک منصوبے کے تحت نااہل قرار دیا گیا تھا اور حتیٰ کہ پارٹی قیادت سے بھی محروم کر دیا گیا تھا۔

اب میں نوازشریف کو پارٹی قیادت اور صدارت سنبھالنے سے مسلم لیگ ن پر عوام کے اعتماد، محرومیوں کے شکار صوبوں میں امید کی کرن اور بین الاقوامی برادری میں پاکستان کے وقار میں اضافے کا رجحان پیدا ہوگا۔ بیشک میاں نوازشریف عوام اور پاکستان کی فلاح و ترقی کی نبض پر دست شفا رکھ سکتے ہیں اور عوام میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافے اور فعال کردار سے جمہوری استحکام پیدا ہوگا۔

Leave a reply