نوازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج جدہ سے لندن روانہ

0
44

مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکےآج جدہ سے لندن روانہ ہو گئے۔

نوازشریف شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے،جہاں انہوں نے عمرہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران نواز شریف نے سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائرز مریم نوازبھی آج رات وطن واپس پہنچیں گی ،مریم نواز عمرہ کی ادائیگی اور عید فیملی کے ساتھ کرنے سعودی عرب گئی تھیں۔

چیف آرگنائرز مسلم لیگ ن مریم نواز نے نواز شریف کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی ،مریم نواز آج رات ایک بجے سعودی ائیرلائن پر لاہورپہنچیں گی۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران نواز شریف اور مریم نواز نے متعدد ملاقاتیں بھی کیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے سعودی عرب میں پارٹی رہنما انجینئرامیرمقام نے اہم ملاقات کی۔جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال،کےپی میں پارٹی امورپرگفتگو کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
علاوہ ازیں نواز شریف کے دورے کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی لندن پہنچے تھے۔ اسحاق ڈارکی نوازشریف سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a reply