سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال نوازشریف کے ذاتی پیسے یا قومی خزانےسےنہیں بنا:امیرمقام

0
37

سوات :سوات میں نواز شریف کڈنی اسپتال کے رقم نوازشریف یاکسی حکومت نے نہیں‌ دی :امیر مقام کے منہ سے سچ نکل گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدرامیرمقام نے کہاہےکہ سوات میں نواز شریف کڈنی اسپتال نوازشریف کے ذاتی پیسے یا قومی خزانے سے نہیں بلکہ فلاحی ادارے نے بنایا ہے،

امیر مقام نے کہا کہ اگر حکومت نے اسپتال کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی تو عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

سوات میں نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کرنے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھاکہ کڈنی اسپتال قومی خزانہ سےنہیں بلکہ ایک فلاحی ادارے نےبنایاہے، سی پیک سمیت کتنے منصوبوں سےنواز شریف کا نام ہٹاؤگے؟ کیا عوام کے دلوں سے بھی نوازشریف کی محبت نکال سکوں گے؟

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے نواز شریف کڈنی اسپتال سوات کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply