پشاور کے تھانے میں پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی گئی ہے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ،عطا تارڑ،خواجہ سعد رفیق سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کے خلاف پشاور کےتھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرادی گئی۔
خاتون جج کیلئے توہین آمیز الفاظ،اسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ،عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست ایک وکیل نورشیر مہمند ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ شرقی میں جمع کرائی گئی نورشیر مہمند کے مطابق ان کا تعلق انصاف لائرز فورم سے ہے۔
پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیراستعمال کمرے پرچھاپہ ،پستول اور سیٹلائیٹ فون برآمد
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں وزیر اعظم شہباز شریف،سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان ، رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق ،عطا تارڑ اور پرویز رشید سمیت دیگر پی ڈی ایم کی شخصیات نے فوج کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور تقاریر کیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے بیانات کے ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں ، درخواست کے مطابق نفرت انگیز بیانات دشمن ملک کی ایما پر دیئے گئے ہیں ۔